ثناخان

اب دل وہی چاہتا ہے جو میرا اللہ چاہتا ہے’ ثنا خان

ممبئی(عکس آن لائن) اسلا م کی خاطر گزشتہ ماہ بالی ووڈ سے کنارہ کشی کرنے والی بھارتی اداکارہ ثناخان کاکہناہے کہ اب اْن کا دل وہی چاہتا ہے جو اللہ چاہتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ثناخان نے سوشل میڈیا پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور سفید دوپٹے سے حجاب بھی کررکھاہے ۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ میں اب اپنی زندگی کے اْس مرحلے پر آپہنچی ہوں جہاں میرا دل بھی وہی چاہتا ہے جو میرا اللہ چاہتا ہے ۔بھارتی اداکارہ نے زندگی کے اس مرحلے پر پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ثنا خان کی اس پوسٹ کو اْن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اْن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔رخسار نامی صارف نے کہا کہ میڈم ہم آپ سے بے حد متاثر ہورہے ہیں، اللّہ آپ کی ہر جائز دْعا قبول فرمائے ، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں