اسلام آباد (عکس آن لائن)وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی آمد یکم فروری سے جاری ہے اور اب تک تقریبا 53 لاکھ ویکسین کی خوراکیں حاصل کرپائے ہیں۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق اب تک تمام ویکسین کی 12 کھیپ اسلام آباد لائی گئیں، 10 لاکھ خوراکیں 29 اور 30 اپریل کو پہنچیں۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کو اب تک 15 لاکھ 51 ہزار سے زائد خوراکیں مہیا کی گئیں،سندھ کو 7 لاکھ 71 ہزار، کے پی کو 4 لاکھ 99ہزار خوراکیں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر کو 1 لاکھ 48 ہزار، اسلام آباد کو 1 لاکھ 46 ہزار 900، بلوچستان کو98 ہزار اور گلگت بلتستان کو 62 ہزار 500 ویکسین کی ترسیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ