اسلام آباد(عکس آن لائن ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اورچین کی مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جلدمغربی روٹ پربھی نمایاں پیشرفت نظر آئے گی، جلدسستی،ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی ہوسکے گی۔
پیر کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا وقت کے ساتھ ساتھ توانائی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں، سی پیک کے تحت توانائی ضرورتوں کوپوراکر نے کیلئے اقدامات کئے گئے، سی پیک پاکستان اورچین کی مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک حقیقت ہے،اس کے خطے پرمثبت اثرات ہوں گے، کراچی سے پشاورموٹر وے مکمل ہونے سے سفری دورانیہ50فیصدکم ہوا، اب ایک دن میں پشاور سے کراچی تک پہنچاجاسکتا ہے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ جلدمغربی روٹ پربھی نمایاں پیشرفت نظر آئے گی، جلدسستی،ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی ہوسکے گی، کروناوائرس سے سی پیک رفتار پر اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پورے زوروشورسے جاری ہے، تھر سے کوئلے کی دریافت،منتقلی کے اموربھی حل ہوچکے ہیں،سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے کام شروع ہوچکا ہے۔