لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک اپنے جیون ساتھی کا انتخاب نہیں کیا ،جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میر ے مقدر جو ہو گا یقینااچھا ہی ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں خوابوں کے پیچھے نہیں بھاگتی بلکہ حقیقت پسند لڑکی ہوں ۔
مجھے اس کا بخوبی احساس ہے کہ زندگی کا طویل سفر طے کرنے کے لئے اچھے ساتھی کا ہونا نا گزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے باے میں مختلف افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں کہ میں نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے لیکن یہ درست نہیں۔ جب بھی میری شادی کے حوالے سے حتمی بات ہو گی تو مین سب کو آگاہ کروں گی ۔