واثق قیوم

ابھی تو صرف پٹرول بڑھا ہے ،آٹا دو سو روپے کراس کریگا ،واثق قیوم

راولپنڈی (عکس آن لائن)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے کہاہے کہ ابھی تو صرف پٹرول بڑھا ہے ،آٹا دو سو روپے کراس کریگا ، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کی وجہ سے ہی استحکام آئیگا اور جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا ،معاشی عدم استحکام پر قابو نہیں پایا جاسکتا،۔

واثق قیوم عباسی انہوںنے کہاکہ ابھی تو صرف پٹرول بڑا ہے ،ٹا دو سو روپے کراس کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں میں اضافہ کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو اپنے حق کے لیے باہر نکلنا پڑے گا اور بیلٹس پیرز کے ذریعے تبدیلی لانا ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ الیکشن سے نہیں بچ سکتے اس لئے بھاگ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں