ابو ظہبی (عکس آن لائن)ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے سخت شرائط آڑے آنے لگیں، امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی میزبانی کی تصدیق کے باوجود انعقاد ممکن نہیں۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آپریشنل، کوویڈ ویکسین، سفری پروٹوکولز اور دیگر کئی مسائل درپیش آگئے، اگلے چند گھنٹوں میں بڑا فیصلہ متوقع ہے۔
کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے ابوظہبی میں انعقاد کے امکانات اب بھی ففٹی ففٹی ہیں، کڑی شرائط میں پی سی بی کیلئے میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق بورڈ کی فرنچائز مالکان کے ساتھ اہم میٹنگ 2 بجے ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی تھی۔