مسلم لیگ (ن) پنجاب

آڈیو لیکس سے عمران خان کا کرتوت نامہ سامنے آ گیا ،سائفر سازش ڈرامے کا اختتام ہو گیا’ مسلم لیگ (ن) پنجاب

لاہور(نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے عمران خان کا کرتوت نامہ سامنے آ گیا ہے ،عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیکس کے بعد سائفر سازش ڈرامے کا اختتام ہو گیا ،اب عمران خان کے دماغی توازن ،کس ایجنڈے پر ہیں اورپاکستان کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں،ہماری جو آڈیو لیکس سامنے آئی ہیں اس میں ایسی کوئی بات نہیں لیکن عمران خان کے بارے میں سامنے آگیا اس نے اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لئے ریاست کے ساتھ کیا کھیل کھیلا ،آڈیو لیکس ایک ریاست کے لئے تشویش کا باعث ہے اس لئے وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دیا جو شروع ہو چکی ہیں، عمران خان کادور باجیوں کا دور رہا،اب باجیوں کا ادھورا مشن پروز الٰہی پور اکر رہے ہیں ،پنجاب حکومت ہمارا حق ہے ، ہم اسے کب واپس لیں گے اس کا فیصلہ ہمیں کرنے دیں۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دو تین دن سے تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور دیگر لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھایا ہوا تھاکہ مریم نواز نے سفارش کر دی ، تباہ کن ہو گیا ۔ ہماری آڈیو لیکس سامنے آئیں لیکن ہمارے اندر کوئی افرا تفری نہیں پھیلی کہ ہم آپس میں کیا باتیں کرتے رہے۔ فواد چوہدری بروکر بنے ہوئے تھے ، عمران خان نے جلسہ عام میں کہا کہ اگلی آڈیو آنے والی ہے ان کو پتہ چل گیا تھا،مریم نواز ان کے حواسوں پر سوار ہے اور سونگھتے پھرتے ہیں مریم نواز کی کوئی چیز مل جائے ۔

مریم نواز کی جو آڈیو آئی ہے اور جو عمران خان اور اعظم خان کی سامنے آئی ہے اس کا تقابلی جائزہ لیں ۔ پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ پالیسی سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں کہ بھارت سے تجارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں، عمران خان کے دور میں 60فیصد مشینری آ چکی تھی اور باقی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں بھی ان کو بتا دوں گا آپ بھی بات کر لیں ۔ لیکن عمران خان کا جوکرتوت نامہ سامنے آ یا ،اس کرتوت نامے میں سامنے آیا ہے کہ عمران خان نے چھ ماہ میں قوم کو عذاب مسلسل میں مبتلا کر رکھا تھا ،عمران خان کا بیانیہ تھا میں بہت مظلوم ہوں ، مجھے امریکہ نے سازش کر کے نکالا۔ ایک ملک کاوزیر اعظم کس طرح پاکستان کے سفارتی تعلقات کو سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر رہا تھا، کس طرح جھوٹ اور فراڈ کی کہانی ترتیب دے رہا تھا، اس نے قوم کو پاگل او ربیوقوف سمجھ کر جھوٹے او رغلط بیانیے کے پیچھے لگا رہا تھا اب وہ قوم نے دیکھ لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور اعظم خان کی جو آڈیو لیکس سامنے آئی ہیں اس کے پہلے جملے میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے امریکہ کانام نہیں لینا ، ڈٹ کر کھڑا کپتان لیکن بہادری یہ ہے اس نے صرف کھیلنا ہے نام نہیں لینا ۔ اعظم خان کہہ رہے ہیں ایسا کریں میٹنگ بلا لیں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کو ضرور بلائیں تاکہ یہ سیاسی نہ لگیں ڈپلومیٹک ہو جائے او رمنٹس میں اپنی مرضی کے بنا لوں گا۔ یہ بات ہوئی ہے لیٹر موجود ہے ، سوال ہوا کہاں سے لیا ہے جس پر کہا گیا یہیںسے بنا ہے ۔

عمران خان کی سیاست اورذات ایک مکمل جھوٹ ہے صریحا فراڈ ، یہ عادتاً چور ہے اور تینوں خصوصیات ملیں تو عمران خان بنتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ تکلیف دہ بات ہے کہ عمران خان ساہ لوح پاکستانیوں کو جوچورن بیچ رہا ہوتا ہے شاید وہ اس کے بہکاوے میں آ جاتے ہیں، اب بتائیںکہاں گئی سازش ، آپ نے عمران خان کی زبانی سب کچھ سنا ہے ، یہ پارٹ ون ہے اور پتہ نہیںپارٹ ٹو میں کیا آرہاہے ۔ یہ بھی سنا جارہا ہے بہت کچھ اورہو سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کا تماشہ رچایا ، اس کے اوپر اعلیٰ عدالتوں نے کہا کہ اس میں کوئی سازش نہیں ہوئی ، نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے تین دفعہ کہا کہ سخت زبان تھی مداخلت کہا جا سکتاہے ،ڈیمارچ کرناچاہیے لیکن نہیں کرتے کیونکہ ڈر بھی لگتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کا انقلاب جو قومی تھا عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لانا تھا پھر اسلامی ٹچ لیتے ہوئے اسلامی انقلاب اور خط کے بعد بین الاقوامی انقلاب بن گیا ۔عمران خان امریکیوں کو بلا کر ملتا ہے کھانا کھلاتا ہے لیکن قوم کو کہتا ہے امریکہ نے مجھے نکالا ، اس کی کرتوتیں قوم کو کس قیمت پر پڑ رہی ہیں، آئی ایم نے شرائط سخت کیں ،پوری دنیا پاکستان کے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتی ،یہ قصور کس کا تھا عمران خان کا تھا۔ انہوںنے کہاکہ جوبائیڈ ہماری پھوپھی کا بیٹا نہیں ،شہباز شرف اس سے مل سکتے ہیں لیکن عمران خان فون کے لئے ترستا رہا ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان مکار ہو سکتا ہے سازشی اور چور ہو سکتا زکوة خور ہو سکتا ہے لیکن لیڈر نہیں ہو سکتا۔

انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار پہنچ چکے ہیں ، عمران خان نے تو کہا تھا میں روکوں گا ، عمران خان نے کیسے رکوانا تھا،تھا عارف علوی تو حلف لیتے ہوئے بڑے ہشاش بشاش لگ رہے تھے ، آپ نے کیسے روکنا تھا کیا راستے میںلیٹ جانا تھا گھر پر پھانسی لے لینی تھی ۔اسحاق ڈار پر سیاسی کیس بنایا گیا تھا وہ اس کا سامنا کریں گے ،اسحاق ڈار کے قدم پڑتے ہی اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیںاور ابھی بھی جاری ہیں، ہم پوری پوری محنت کر رہے ہیں ،عمران خان معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ نئی آڈیو آرہی ہے ،عمران خان کو بلایا جائے ،فواد چوہدری اور اسد عمر کو بلایا جائے ،بتائیں کہاں بولیاں کہاں لگ رہی ہیں ،اگر یہ محب وطن پاکستانی ہیں تو انہیںضرور تحقیقاتی کمیٹی میں پیش ہونا چاہیے ،جواب دیں ان کا اس کھیل میں ان کا کردار کیا ہے کیا یہ کھیل ان کا ہی تو رچایا ہوا نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کے سازش کے بیانیے نے سفارتی طو رپر پاکستان کو تنہا کیوں کر دیا ۔اب یہ اسمبلی میں آنے کیلئے چور دروازے ڈھونڈ رہا ہے ۔ آڈیو میں کہہ رہا ہے تاریخ پہلے کی ڈال دیں کیونکہ اسے سازش سے لنک کرنا تھا۔

اعتراف کے بعد کسی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ، عمران خان کو تھوکا ہوا چاٹنے کی عادت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ منسوخ کئے اور ضبط کئے تھے، اڑن کھٹولے پر تو واپس آ نہیں سکتے تھے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان سر سے پائوں تک جھوٹ ہے اسے صادق اور امین ڈیکلئر کیا گیاہے جو انصاف نظام پر سوالیہ نشان ہے ۔انہوںنے اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ اولڈ از گولڈ ہوتا ہے ، انہوںنے پہلے بھی مشکل حالات میں کارکردگی دکھائی ، جب ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر پابندیاں لگیں تب بھی انہوںنے کام کیا اور ملک کو دوبارہ ٹریک پر لے کرآئے ۔اب بھی پورا تیاری کر کے روڈ میپ ساتھ لے کر آئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر نیچے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خاندان نے جو زمین ستر کوڑ کی تھی وہ سترہ کروڑ میں لی ، عمران خان کادور باجیوں کا دور رہا،باجی علیمہ ، باجی عظمیٰ ، باجی پنکی پیرنی ، باجی گوگی ، لگتا ہے اب باجیوں کا ادھورا مشن پروز الٰہی پور اکر رہے ہیں ، جہاں زمینوں کی بات آئے گی وہاں وہاں عمران خان کے خاندان کا ضرور ذکر آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ 25جولائی2018ء کی رات سے پنجاب حکومت ہمارا حق ہے ، ہم اسے کب واپس لیں گے اس کا فیصلہ ہمیں کرنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں