وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

آڈیو لیکس تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ آڈیو لیکس تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بے شک عمران خان کمیشن چیلنج کردے،کابینہ نے اسے تشکیل دیا ہے۔خواجہ آصف نے ایک انٹرویومیں کہاکہ اس میں کوئی ایسی بات نہیں جسے چیلنج کیا جاسکے، آڈیو لیکس کا سلسلہ چل رہا ہے، ممکن ہے آئندہ بھی ایسا ہو، ان آڈیوز میں جو چیزیں سامنے آئیں ان میں ثابت ہونا چاہیے کتنی حقیقت ہے، آڈیو لیکس میں بہت اہم شخصیات، ذمہ داروں اور عہدیداروں کی گفتگو ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگراصل چہرہ عوام کے سامنے آجائے تو اچھا ہوگا، یہ عمران خان کی اپنی رائے ہے کہ اجازت کے بغیر کمیشن نہیں بن سکتا، مسرت چیمہ سے جو بندا بات کر رہا تھا، ہوسکتا ہے اس سے مشورہ لیا ہو۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس تحقیقات کا قدم نیک نیتی کے ساتھ اٹھایا گیا ہے، تحقیقات کو سبوتاژکرنا سیاست میں شفافیت کو روکنے کے مترادف ہے، یہ گندگی پھیلانا چاہتے ہیں، یہ ان چہروں کو بے نقاب نہیں ہونے دینا چاہتے جنہوں نے 4 سال گندگی مچائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں