لاہور( عکس آن لائن)فلور ملز ایسوسی ایشن نے سرکاری گندم کا اجراء نہ ہونے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے آٹے کے تھیلے کی قیمت 20روپے بڑھا دی ۔ اضافے کے بعد 10کلو آٹے کا تھیلا 400سے بڑھ کر420روپے جبکہ 20کلو کا تھیلا805سے بڑھ کر 825روپے ہو گیا ۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجراء نہیں کیا جارہا ، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1500روپے فی من تک پہنچ گئی ہے ۔ فلور ملیں مہنگی گندم خرید کر عوام کو سستا آٹا فراہم کر رہی تھیں لیکن اب حالات مشکل ہو گئے ہیں۔