وزیر اعظم آزاد کشمیر

آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد(ّّّعکس آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کیلئے ترقیاتی بجٹ سے بھی کٹ لگانا پڑا تو لگائیں گئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی جس سطح پر بات کرنا چاہتی ہے ہم تیار ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیرنے کہاکہ جو مطالبات حکومت پاکستان سے جڑے ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا، ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے۔

انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تحمل کی پالیسی کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلا، گھیراو کے باوجود آزاد کشمیر پولیس صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔