تعلیمی سیشن

آٹھویں جماعت تک کا نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا جس کیلئے امتحانات فروری کے آخری اور مارچ کے شروع میں منعقد ہونگے

بہاولنگر(عکس آن لائن) کرونا کے بعد تعلیمی سیشن کا آغاز ہوتے ہی پنجاب میں تمام کلاسوں کیلئے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اعلان کے مطابق پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کا نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا جس کیلئے امتحانات فروری کے آخری اور مارچ کے شروع میں منعقد ہونگے میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم جون سے شروع کئے جارہے ہیں جو 18 جون تک جاری رہیں گے نویں کلاس کے سالانہ امتحانات 24 جون سے شروع ہوکر 11 جولائی تک جاری رہیں گے نویں اور دسویں کی نئی کلاسز 15 اگست سے شروع ہونگی ایف اے’ ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات یکم ستمبر سے 21 ستمبر تک لئے جائینگے فرسٹ ایئر کے امتحانات 15 اگست سے 29 اگست تک جاری رہیں گے موسم گرما کی تعطیلات 11 جولائی سے 14 اگست تک ہونگی 15 اگست سے سکول کھل جائینگے کرونا کی وبائ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سالانہ امتحانات میں پرچے کا وقت اڑھائی گھنٹے کی بجائے دو گھنٹے پر محیط کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں