لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا ، دھند کو وجہ بنا کر این اے 75کے حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے ،تمام دن حکومتی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے پولنگ کے عمل کو روکنے کی کوشش جاری رہی ،سارا دن پولنگ اسٹیشنز پرحکومتی بد معاشی کے مناظر عوام نے دیکھے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پولنگ اسٹیشنز کا عملہ لا پتہ کردیا گیا،پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہو گئے ،الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لئے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پر ڈاکہ ڈالا گیا،الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا یہ شفاف الیکشن ہے؟، عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ،الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروانا اِس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن)جیت چکی ہے ،اگر کسی قسم کی گھٹیا حرکت کی جائے گی تو نتائج کے ذمہ دار عمران صاحب ہوں گے ،الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کی ایف آئی آر عمران خان اور بزدار صاحب پر کٹنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری کی پوری ریاست عوام کے ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام پر عذاب ہی آتا ہے،آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی اور ووٹ چوروں نے الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی چوری کر لیا،ریاست ووٹ چوری میں مصروف ہے، یہ جو مرضی کر لیں ، فتح مسلم لیگ (ن)کی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین روس تعلقات میں مسلسل نئی توانائی پیدا ہوئی ہے، چینی صدر
- چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے، وزارت خا رجہ
- چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کا مجموعی پیمانہ لگاتار 15 سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر موجود
- دنیا کے لئے” ہیپی لینڈ ” کی تعمیر میں چین امریکہ کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، چینی میڈ یا
- کیا آپ اپنے لیے ایک چینی نام چننا چاہیں گے ؟ چاؤ بن شان کیسا رہےگا ؟