آم کے باغبان

آم کے باغبان زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) آم کے باغبان زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ آم کے باغبان باغات سے پھل کی نرمکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یوجینال

کے 6جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں جبکہ مادہ مکھی کے تدارک کیلئے پروٹین ہائیڈرولائیسٹ کے محلول کو

ہردوسرے پودے پر ایک مربع میٹرکی جگہ پر سپرے کریں اور یہ عمل ہردس دن کے وقفہ سے دہرائیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی سفارش کیمطابق پٹ سن کی بوریوں کوشیرے میں بھگو کر اُن کے اوپر تھوڑی

مقدارمیں ٹرائی کلورفان کا دُھوڑا کریں اوراُن کو باغ میں سایہ دار جگہوں پر رکھیں تاکہ پھل کی مکھی

کا تدارک ہوسکے۔ترجمان نے بتایا کہ آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے اس کے میزبان پودوں مثلاً

ترشادہ پھلوں‘ امرود‘بیر‘پپیتا‘ بینگن‘بیل والی سبزیوں اورجڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں