آم

آم میں مٹھاس کی مقدار 09 سے 11 ڈگری برکس ہو نے پر برداشت کی جائے.

راولپنڈی(عکس آن لائن) ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر حمیداللہ نے کہا،

کہ آم کے پھل میں مٹھاس یا شکر کی مقدار 09 سے 11 ڈگری برکس ہو جائے تو یہ برداشت کے قابل ہو جاتا ہے۔

اس مرحلہ پر آم کو درخت سے توڑلیا جائے تو پکنے پر آم کی تمام خصوصیات بہتر طور پر نمایاں ہوتی ہیں۔

اگر آم کو برآمد کرنا مقصود ہو تو پھر شکر کی مقدار 7.5 سے 9.5 ڈگری برکس ہونی چاہیے،

کیونکہ اس سے آم کے پھل کی بعداز برداشت زندگی بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آم کے برآمدکنند گان کیلئے پختگی کے تمام مراحل کا خاص طور پر درمیانی پختگی کے مرحلے کا علم رکھنا بہت ضروری ہے ۔

کیونکہ پھل کی ترسیل کے دورانیے کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں