اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ آمنہ الیاس1982میں بننے والے ڈرامہ ’’ان کہی‘‘ کی’’ثناء‘‘ کا کردار ادا کریں گی۔ میں بننے والا ڈرامہ ’’ان کہی‘‘ ڈرامہ نگار حسینہ معین نے لکھا تھا جس کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ ، شہناز شیخ، شکیل، بہروز سبزواری، جمشید انصاری، سیلم ناصر قاضی واجد اور بدرخلیل شامل ہیں۔
اس ڈرامے کو تھیٹر میں اس کہانی کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جائے گا جس میں اداکاری آمنہ الیاس ’’ثناء‘‘ کا کردار ادا کریں گی، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائٖض ہنی ہارون اور ڈرائیلاگ کو نامور سکرپٹ رائٹر انور مقصود ترتیب دیں گے جبکہ اس ڈرامے کو 15مارچ کو تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔