اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ آمنہ الیاس فلم’’سوری بابا‘‘میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ مزاحیہ اداکار نسیم وکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’سوری باب‘‘ ہیروئن کے لئے آمنہ الیاس کا نام سامنے آرہا ہے، تاہم اس بارے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، آمنہ الیاس کی رواں سال ہی فلم’’باجی‘‘ ریلیز ہوئی جس میں ان کیا داکاری کو بہت سراہا گیا، اوراب اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی فلم کرنے کا عندیہ دیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ فلم ’’سوری بابا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
