پرویز حنیف

آمدن کا 55فیصد قرضوں کی ادائیگیوں پر خرچ کر کے معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی’ پرویز حنیف

لاہور( عکس آن لائن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ جو ملک مجموعی ٹیکس آمدن کا 55فیصد قرضوں اور سود کی ادائیگیوںپر خرچ کر رہا ہواس نے معیشت کو کیا مضبوط بنیادیں فراہم کرنی ہیں ، ہمسایہ ممالک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا گراف اوپر جارہا ہے جبکہ یہاں6ماہ میں59فیصد کمی ہوئی ہے ،برآمدات بڑھائے بغیر ہمارے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز حنیف نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ہمیں آئی ایم ایف سے قرض کیلئے راہ ہموار ہونے پر خوشی منانی چاہیے یا بطور قوم شرمندہ ہونا چاہیے ۔

یہاں حکومتیں اپنی اصلاح کرنے کے لئے تیار نہیں، آج تک کسی حکومت نے یہ پیشرفت نہیں کی کہ ہم نے غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا کیسے حاصل کرنا ہے اور اس کے لئے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے دنوںمیں معیشت کی نبض مزید ڈوبے گی اور مہنگائی کی شرح میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں