خواجہ حبیب الرحمان

آمدن میں اضافہ اس رفتار سے نہیں ہو رہا جس تیزی سے ملک پر سود کا بوجھ بڑھ رہا ہے ‘خواجہ حبیب

لاہور(عکس آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو صرف آٹے اور چینی نہیںبلکہ تمام بنیادی ضرورت کی اشیا ء کی قیمتوں میں نمایاں کمی لانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم صرف ہدایات نہ دیں بلکہ اس حوالے سے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے تاجر تنظیموںکے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آمدن بڑھانے کے لیے برآمدات کے شعبے میں بہتری لانے کی جو حکمت عملی اختیار کی ہے وہ ممکنہ طور ہر بیشتر نتائج دے رہی ہے۔ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اورکامیابی سے چلانے کے لیے بچت کرنے کی بجائے آمدن بڑھانا ہوگی۔ آمدن کے نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے۔ بچت کرنے سے ایک وقت تک فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن لانگ ٹرم میں بچت کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ جسے حکومت بچت کہتی ہے اس کی قیمت دوسرے طریقے سے ادا ہو رہی ہوتی ہے جس کے اثرات کچھ عرصہ بعد سامنے آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ ابھی پچھلی قسط ادا کرتے ہیں تو اگلی قسط کی باری آ جاتی ہے۔ آمدن میں اضافہ اس رفتار سے نہیں ہو رہا جس تیزی سے سود کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں