انجمن تاجران

آل پاکستا ن انجمن تاجران کی حاجی نواز رفیق کی دوران ڈکیتی قتل کی شدید مذمت

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن ناردن زون کے فنانس سیکرٹری حاجی نواز رفیق کی دوران ڈکیتی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموںکو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تاجرمعیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن انہیںکسی طرح کا تحفظ حاصل نہیں ،مطالبہ ہے کہ حاجی نوازرفیق کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں