آلو

آلو کے کوڑھ کی بیماری پھپھوندکی مخصوص قسم سے پھیلتی ہے. ٗترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے آلوکی فصل کو موزیک ‘تنے‘آلوکے کوڑھ‘مائیکوپلازما‘آلو کے پتہ مروڑوائرس اورآلو کے وائرس وائی جیسی خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ بیماریاں آلوکی پیداوارمیں کمی کا باعث بنتی ہیں لہذا اس سلسلہ میں کاشتکار زرعی سائنسدانوں کی طرف سے جاری کردہ سفارشات پر عمل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ تنے اورآلو کے کوڑھ کی بیماری پھپھوندکی مخصوص قسم سے پھیلتی ہے جس کے سخت حملہ کی صورت میں پودامرجاتاہے اور اس سے پیداوارکم حاصل ہوتی ہے لہذا اس کے انسداد کے لئے کاشتکار تندرست بیج بوئیں جو ایسی فصل سے حاصل کیاگیا ہو جو تمام بیماریوں سے مبّراہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں