قصور (عکس آن لائن) آلو کے کاشتکار اپنی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے تدارکی اقدامات پرعمل کریں اور فصل کو چورکیڑے کی سنڈی سے بچایاجائے جو ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے اس طرح پودے فصل آور ہونے سے قبل ہی تباہ ہوسکتے ہیں۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ آلوکے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ جب پودے کے بالائی حصے سخت ہوجائیں اور ان کے نیچے آلو بن جائیں تو آلوکو اندر سے کھوکھلا ہونے سے بچانے کے لئے سنڈی کے پروانے تلف کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجائے اورپودوں کے قریب روشنی کے پھندے لگاکر سنڈیاں تلاش کرنے کے بعد انہیں تلف کردیاجائے ‘فصل کی فوری گوڈی کی جائے اورپانی بھی دیاجائے۔