کراچی(عکس آن لائن)سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے فیملی ذرائع نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ دبئی میں گھر پر مقیم ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے دبئی میں قیام کے دوران اپنا چیک اپ کرایا تھا۔فیملی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی سرجری نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ اسپتال میں داخل ہیں۔