آصف زرداری

آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کے شوشے غلط ہیں، عامر فدا پراچہ

کراچی (عکس آن لائن ) سابق صدر ا ٓصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کے شوشے غلط ہیں، جیالوں اور ہمدردوں کی دعاووں سے سابق صدر کی صحت ٹھیک ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابقسابق صدر ا ٓصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے ان کی صحت سے متعلق تازہ بیان جاری کیا ہے۔عامر فدا پراچا نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کے شوشے غلط ہیں، جیالوں اور ہمدردوں کی دعاوں سے سابق صدر کی صحت ٹھیک ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمنوں کے دل میں مرد حر تیر کی طرح چبھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں