صحت تشویشناک

آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے، ڈاکٹر مہرین بھٹو

اسلام آباد(عکس آن لائن ) قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کی ممبر ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ سابق صدر بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی ممبر ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں تاخیر مجرمانہ فعل ہے۔ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر کو ذاتی معالجین کی سہولت دی جائے آصف زرداری کے علاج میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں