فیصلہ محفوظ

آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(عکس آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی، آصف زرداری کو اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، سابق صدر آصف زرداری نے روسٹرم پر جج راجہ جواد عباس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے قبل بھی جیل میں اے سی کی سہولت دی گئی تھی،جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیاکہ اسی جیل میں آپ کو اے سی کی سہولت دی گئی تھیجس پر زرداری کی جانب سے کہا گیا کہ کہ عدالت کی جانب سے مجھے یہ سہولت دینے کا حکم دیا گیا تھا ،احتساب عدالت اسلام آباد نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں