اسلام آباد(نمائندہ عکس) سابق صدر آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ کامیابی کا 100 فیصد یقین ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے ، اس موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاتحریک عدم اعتماد پیش کرنےکی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کریں گے۔
عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا 100فیصدیقین ہے ، انشااللہ کامیاب ہوں گے 100فیصد پراعتماد ہیں۔ عدم اعتماد کی ناکامی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو آپ کیساتھ ملکر ہنگامہ کریں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ غیر جمہوری قوتیں مذاکرات کریں گی تو آپ کیا کریں گے، جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اتنا شوق ہے کسی کو توآئے خود سنبھال لے۔