اسلام آ باد(عکس آن لائن ) احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس
میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی کو خط لکھ دیا۔ احتساب عدالت
اسلام ا باد نے آصف علی زرداری کی شناخت کے لیے عدالتی نمائندہ بھی مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا آصف زرداری گھر ہوں یا ہسپتال، ویڈیو لنک کا انتظام کریں، 4 اگست کو آصف زرداری
سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، نیب کراچی آصف زرداری کی عدالت حاضری یقینی بنائے۔