اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی لاہور سیاسی ملاقات تباہی سرکار پر بھاری پڑ گئی ہے۔
اپنے بیان میں آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ظہرانہ میزبانی کی۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری بلاول بھٹو کء لاہور سیاسی ملاقات تباہی سرکار پر بھاری پڑ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے درپیش سنگین معاملات کی درست نشاندہی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری بلاول بھٹو کی ایک ملاقات نے کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو زہنی بیمار کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی حکمرانوں کے پیروں تلے سے زمین کھسکنے لگی ہے،اعلیٰ ظرفی سے عاری کپتان اور بدزبانی کی عادی ٹیم بدنامی کے پہلے نمبر پر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مستحکم اور جمہوری پاکستان اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے،اپوزیشن کی زمہ داری اور فرض ہوتا ہے کہ نالائق اور نااہل حکمرانوں کے خلاف عوامی آواز بنے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق و اتحاد سے دہاڑی داروں کو سرکاری دال روٹی بند ہوتی دکھائی دینے لگی ہے ۔ انہوکںنے کہاکہ عوام الناس مہنگائی سونامی میں ڈوب رہے ہیں ،مانگے تانگے کے حکمران کو قومی خزانے کی لوٹ مار کے اور عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکوں کا حساب دینا ہوگا