آشوب چشم

آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ماہرین کے مطابق آنکھوں کا انفیکشن مزید ایک ماہ تک رہنے کا امکان

فیصل آباد (عکس آن لائن)آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ماہرین کے مطابق آنکھوں کا انفیکشن مزید ایک ماہ تک رہنے کا امکان ہے۔ماہرین امراض چشم کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ہر تیسرا شخص آنکھوں کے انفیکشن کیساتھ ہسپتال آرہا ہے۔ یہ مرض دوسرے شخص میں بہت جلد منتقل ہوتا ہے۔سکول یا کالج بند کرنا اس کا حل نہیں پہلے ہی کورونا سے بچوں کا ٹائم ضائع ہو چکا ہے۔

جس کو بھی آنکھوں کا انفیکشن ہو رہا ہے وہ فوری طور پر 3دن کیلئے قرنطینہ کرے۔ اگر علامات نہ جائیں تو مزید علیحدگی اختیار رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریض کا تولیہ، کپڑے اور عینک دیگر لوگوں سے علیحدہ رکھیں۔ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، ہاتھ آنکھوں پرمت لگائیں۔ان نے مطابق آنکھوں کا انفیکشن ایک ماہ تک مزید رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں