بابر اعظم

آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، بابر اعظم

ایڈیلیڈ(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ نہیں دوہرائیں گئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر متحد ہے، انہوں نے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز کا اختتام برابری پر کرنے کے لئے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے اور کینگروز کے خلاف میچ میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کو انکی سرزمین پر شکست دینا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں