ایڈن( عکس آن لائن ) آسٹریلیا میں طاقتور ہوا کے طوفانوں نے گریٹر لندن جتنے رقبے پر پھیلی 2 شدید آگ کو اکٹھا کر کے ہولناک آتشزدگی میں تبدیل کردیا۔دوسری جانب ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کر کے حکومت سے موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔نیو ساتھ ویلز اسٹیٹ کے مقامی فائر سروس کمشنر شین فٹسمنز نے کہا کہ آج صورتحال مشکل ہے،
کچھ دنوں کے سکون کے بعد یہ گرم اور خشک ہوا ہے جو دوبارہ بڑا چیلنج بن رہی ہے۔واضح رہے کہ نیو ساتھ ویلز اور پڑوسی علاقے وکٹوریہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جہاں ان دونوں آگ پر توجہ دی جارہی ہے جو مل کر 6 لاکھ ایکڑ کے رقبے پر ایک اور ہولناک آتشزدگی میں بدل رہی ہے۔اس حوالے سے فائر سروس کے ترجمان انتھونی بریڈ اسٹریٹ نے کہا کہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ شعلے خشک بجلی کڑکنے سے بھڑکے۔
صورتحال کے پیش نظر نیو ساتھ ویلز اور وکٹوریہ کی سرحد کے اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو علاقہ چھوڑنے اور درجہ حرارت میں شدید اضافے کی پیش گوئی کے باعث تباہ کن صورتحال (ہنگامی) کو 48 گھنٹوں تر بڑھادیا۔ادھر نیو ساتھ ویلز کے وزیراعلی گلیڈیز برجیکلین کا کہنا تھا کہ ریاست میں ایک سو 30 سے زائد جگہ آگ بھڑک رہی ہے جس میں سے صرف 50 سے زائد پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔آسٹریلیا میں لگی آگ کے باعث اب تک 26 افراد ہلاک اور 2 ہزار گھر جل کر راکھ ہوچکے ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور پرتگال کے رقبے سے بڑا تقریبا ایک کروڑ ہیکڑ خطہ اراضی آگ سے جل چکا ہے۔