کینبرا (عکس آن لائن) آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے متنبہ کیا ہے کہ وطن واپس آنے
والے مسافروں کی تعداد محدود ہوسکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کوروناوائرس جیسی وباکے باعث
آسٹریلوی شہریوں کی تعداد مارچ سے مستقل طور پر کم رہی ہے لیکن موریسن نے کہا ہے کہ وہ ان ہوٹلز
میں قرنطین پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لئے قومی کابینہ کو اس تعداد میں اضافے کی تجویز
پیش کریں گے۔ رواں سال مارچ سے آسٹریلیا میں داخل ہونے والے ہر فرد کو ان کی آمد کے بعد ہوٹلز
میں 14 دن کا قرنطنیہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ موریسن نے مقامی نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسئلہ یہ ہے
کہ آسٹریلوی شہریوں کی واپسی کی مجموعی تعداد کیا ہے اور اسی وجہ سے اس بوجھ کو
کم کرنے کے لئے تجویز بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت بڑی تعداد موجود ہے جو فی الحال
ریاستوں اور علاقوں کے ساتھ رہ سکتے ہے لیکن وہ یقینی طور پر اس اضافہ کو نہیں دیکھنا چاہیں گے۔
اس وقت ہم اس نظام کو مزید پیچیدہ کرنا نہیں چاہتے۔ مغربی آسٹریلیا (ڈبلیو اے) اور نیو ساؤتھ ویلز
(این ایس ڈبلیو) کی حکومتوں نے بین الاقوامی آمد کو روک دیا ہے۔ ڈبلیو اے میں روزانہ 75 مسافر
جبکہ این ایس ڈبلیو تقریباً 425 مسافروں کو ملک واپس آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔