اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ، کراچی میں لاک ڈاﺅن اور پشاور میں جلسے کی ضد اپوزیشن کے دوغلے پن کی واضح مثال ہے، پی ٹی آئی نے2013میں پشاورکی4اور2018میں5سیٹ جیتی، انشااللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے، پشاورعمران خان کاشہرہے، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پشاورمیں کورونا کے 202مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 18افرادوینٹی لیٹرزپرہیں، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پشاورمیں گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح13.39 فیصدرہی، 202مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 50افراد کم آکسیجن پرجبکہ134 کوزیادہ آکسیجن دی جارہی ہے جبکہ 18افرادوینٹی لیٹرزپرہیں ، گزشتہ روز 14 مریض تشویشناک حالت میں آئے، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔وفاقی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا (ن) لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرمیں2ہفتے مکمل لاک ڈاﺅن کااعلان کردیا، پی پی کی سندھ حکومت نے کراچی کے4اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کردیا، دونوں جماعتوں کااصرارہے کہ پشاورجلسہ ضرورہو گا، دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے2013میں پشاورکی4اور2018میں5سیٹ جیتی، انشااللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے، پشاورعمران خان کاشہرہے، اپوزیشن جلسہ کرکے عوام کی صحت،روزگارکوخطرے میں ڈالناچاہتی ہے، اپوزیشن والے شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔