بیجنگ(عکس آن لائن) چین نے تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کا مطلب جنگ ہے،چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کی ہیں جن کو ‘آزادی کا مطلب جنگ’ کا نام دیا گیا ہے اور ان مشقوں کے ساتھ ہی تائیوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی افواج غیر ملکی اشتعال انگیزی اور مداخلت کے جواب میں فوجی مشقیں کررہی ہیں۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے فوجی مشقوں سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ چینی افواج کی سرگرمیاں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم قدم اور ملکی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ضروری ہے، اس کے علاوہ یہ تائیوان میں بیرونی مداخلت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والی تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں کو واضح جواب بھی ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے حامی عناصر کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے لہٰذا جو لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں وہ خود جل جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور