لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ میں آرکیٹیکچر بننا چاہتا تھا مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ، بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کی بجائے اپنے ملک کی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دوں گا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں نے کیریئر کا پہلا کمرشل کیا تو مجھے 75ہزار روپے ملے اور میں نے اس وقت سوچ لیا کہ یہ شعبہ میرے لیے بہتر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل ” خدا اور محبت ” میں جو کردار ادا کیا تھا اس کو دوبارہ کرنے کی خواہش ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اب میں وہ کردار زیادہ بہتر طریقے سے ادا کر سکتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کی بجائے اپنے ملک کی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دوں گا ۔عمران عباس نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے دوسرے معاملات میں الجھنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھوں ۔