مکوآنہ (عکس آن لائن)آرٹ، سلک اور سینتھٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں آرٹ، سلک اور سینتھٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 146 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آرٹ، سلک اور سینتھٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 179 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
نومبر 2023 میں آرٹ، سلک اور سینتھٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 29 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو نومبر 2022 کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔نومبر 2022 میں آرٹ، سلک اور سینتھٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں آرٹ، سلک اور سینتھٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ہوئی۔
اکتوبر میں آرٹ، سلک اور سینتھٹک ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 34 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں کم ہو کر 29 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات کا حجم 6.88 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 7.362 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔