کراچی(عکس آن لائن) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کے پاس اکثریت نہیں، حکومت کو معاملے پر لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہاہے، حکومت سخت زبان استعمال کر رہی ہے، حکومت جانتی ہے اسے اپوزیشن کی ضرورت ہے، موجودہ صورتحال میں سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک اس وقت خطرناک آئینی بحران میں داخل ہوگیا ہے، وزیر اعظم اور ان کے وزرا نے تیز و تند لہجے اختیار کر رکھا ہے، حکومت تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے، وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کو ترس رہے ہیں مگر وہ اپوزیشن لیڈر سے بات کرنا نہیں چاہتے۔چیئرمین پی ایس پی نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا بلاول سندھ میں ایسا ہسپتال بنوائیں جہاں ان کے والد صاحب کا علاج ہوسکے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آئین میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔