شیخ رشید

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ہماری کوتاہیاں تھی، ہمیں اپنی غلطیاں مان لینی چاہیے،شیخ رشید

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر ریلو ئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بڑی غلطی کی ہے، ہماری کوتاہیاں تھی، ہمیں اپنی غلطیاں مان لینی چاہیے،تاہم حکو مت بھی اپنے 5سال پو رے کر ئے گی اور آرمی چیف جنر ل قمر جا وید باجو ہ بھی 3سال پو رئے کریں گے اس 6 ماہ کو تین سال سمجھیں، اگر یہ فیصلہ خلاف تا تو بھی ہما ری تیا ری مکمل تھی ۔

سپریم کو رٹ کی جا نب سے آرمی چیف جنر ل قمر جا وید باجو ہ کی مدت ملا زمت میں 6ماہ کی توسیع ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ قانو ن کا مکمل احترام ہو گا مگر یہ کو ئی آخری مر احلہ نہیں ہے قانون میں شکم موجو د ہیں اگر یہ فیصلہ غلط آتا تو بھی ہما ری تیا ری مکمل تھی حکومت ہا تھ پہ ہا تھ رکھ کر نہیں بیٹھی تھی ۔شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ آرمی چیف کی غلطی نہیں، ہم نے کاغذات پورے تیار نہیں کیے تھے کسی نے پہلے توسیع کو چینلج نہیں کیا اس لیے کوتاہیاں ہوئیں جنہو ں نے کو تاہیا ں کی ہیں ان کو سزا ضرور ملے گیانہوں نے کہا کہ لوگ سارا ملبہ فروغ نسیم پر ڈال رہے ہیں یہ سراسر غلط ہے، چند افسران نے غلطیاں کی ہیں، عمران خان کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے میرے خیال سے تو آرمی چیف کی مدت ملازمت 3 سال بھی بہت کم ہے،

چیف جسٹس کی مدت ملازمت بھی کم از کم تین سال ہونی چاہیے۔شیخ رشید نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے بارے میں سوال پر کہا کہ اپوزیشن بھی اس قانون سازی میں بھرپور تعاون کرے گی تاہم پیپلز پارٹی کچھ نخرے کرے گی، کیونکہ ان کے معاملات ابھی کچھ اور ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ آرمی چیف کی اس ملک کے لئے بہت ساری خدما ت ہیں قانو ن میں ترمیم کیلئے تما م اپو زیشن ووٹ دے گی آرمی چیف کے معاملے پر مسلم لیگ ن آن بو رڈ ہے ن لیگ ہا تھ جو ڑ کر بھی ووٹ دے گی کسی سے کو ئی ڈیل نہیں ہوگی نہ ہی مریم نو از کو باہر بھیجا جا ئے گا ان کی باہر جا نے کی خو اہش پو ری نہیں ہو گی ۔ ا یک سوال کے جو ا ب میں انہو ں نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر کسی کے کو ئی نخرے نہیں اٹھا ئے جا ئیں گے عمران خان ایسا آدی نہیں کہ کسی کے نخرے ا ٹھا ئے آرمی چیف واحد آدمی ہے جس کے لئے تما م اپو زیشن حکو مت کو سپو رٹ کرئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں