ایل او سی

آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

راولپنڈی(عکس آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں انسانی المیے کو اب ختم کیا جائے، پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے،پاک فوج قوم کی توقعات پرپورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کی اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں،

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کے جذبے،لگن اورپیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا، آرمی چیف نے کوونا روک تھام میں سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کوسراہا، آرمی چیف نے کرونا کی روک تھام کیلئے کوششوں میں ہر ممکن احتیاط کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اورفلاح ہماری ذمہ داری ہے،

پاک فوج قوم کی توقعات پرپورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی،آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف نے ملک کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بطورسولجر فرض کی انجام دہی پر فخر ہے،افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، اب وقت آ گیا ہے کہ اس انسانی المیے کا خاتمہ ہو اور مسئلہ کشمیر عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل ہو،اس سے قبل ایل او سی پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں