کراچی ( عکس آن لائن)پیپلز پارٹی کے سابق وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف قابل عزت و احترام ہیں، وہ کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔
اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آرمی چیف نے اسمگلنگ کے خاتمے اور کچے کے آپریشن کی بات کی ہے، کچے میں آپریشن ہم بھی چاہتے ہیں، ہم نے بھی کہا تھا وہاں ہمیں سپورٹ چاہیے۔
انہوںنے کہا کہ بہت ساری ایسی باتیں ہیں جو آرمی چیف نے نہیں کہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر آرہی ہیں، اس کی تردید بھی آئی ہے۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی اس طرح کا نام نہاد سسٹم ہے تو اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔