شیخ رشید

آرمی چیف اور عمران خان میں کوئی ناراضگی نہیں ، دونوں ساتھ ہیں، شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور عمران خان میں کوئی ناراضگی نہیں ہے ، دونوں ساتھ ہیں، فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں،

اس بار فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے، اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتا ونہیں ہوگا، ریلوے کی ساری نہیں 50، 50 فٹ اراضی واگزار کرا رہے ہیں، جائیدادیں فروخت ہونے سے ریلوے کا خسارہ کم ہوگا، کراچی سرکلر ریلوے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، سرکلر ریلوے کا وزیراعلی سندھ سے مل کر حل نکالیں گے، سپریم کورٹ نے کراچی کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی ہے، عوام سے 5 سال میں ریلوے کاخسارہ کم کرنے کا وعدہ کیا ہے، بجلی سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے،

وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف مارچ میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہامارچ میں کچھ لوگ آنا چاہتے ہیں تو بڑے شوق سے آئیں اس دفعہ ان کو سہولت میسر نہیں ہوگی جو پہلے دیئے گئے تھے جو پہلے دیئے گئے تھے۔ ملک کی اب وہ صورتحال نہیں ہے۔ چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بھی ماند ہوئی ہے اور چین سے جو خام مال آ رہی تھی وہ بھی روک چکے ہیں۔

چین سے ریلوے کو نقصان زیادہ ہورہا ہے۔ ہمارے کنٹینر روک چکے ہیں ، کرونا وائرس سے پہلے8 ہزار کنٹینر آتے تھے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر معیشت کو آگے پہنچانا چاہتی ہے ، وزیر اعظم عمران خان انتہائی محنت کر رہے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ پہلے اتنا لوٹ مار کا بازار گرم کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن پر آرٹیکل6 لگانے کا حامی نہیںہوں ، انہیں ویسے ہی دھر لینا چاہئے اور امن و امان کی دفعات شامل کریں جبکہ ان پر آرٹیکل 6 لگ بھی سکتا ہے لیکن اگر وہ اس بار دھرنے کیلئے آئیں تو گرفتار کر لئے جائیں اور سکاری مہمان ہونگے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہریلوے میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کرنے جا رہے ہیں جس سے پاکستان ریلوے میں بڑا انقلاب آئے گا۔

24 فروری کو لاہور سے گجرانوالہ شٹل ٹرین کا افتتاح ہو گا اور سرکلر ریلوے کے اطراف سے زمینوں کو واگزار کرنے کے حوالے سے کام رینجر اور دوسرے اداروں کے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی ہو رہی ہے 140 فٹ ریلوے کی زمین ہے کسی کے بات کی نہیں ہے، جبکہ آج وزیر ہوں کل نہیں ہوں گا لیکن زمین ریولے کی ہے اور ایک ایک انچ پر نشان ہیں جس پر ہم صرف50 فٹ لے رہے ہیں اور اگر تجاوزات ختم کرتے وقت کوئی آ کر لیٹنا چاہے تو شوق سے لیٹے۔ جبکہ میں حکومت کا حصہ ہوں اور تجاوزات ختم کرنا حکومت کا کام ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنا سب کا کام ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف اور عمران خان میں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ دونوں ساتھ ہیں اور سیکیورٹی ادارے حکومت کے ساتھ ہیں جبکہ کوئی فارغ نہیں ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں