پاکستانی

آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا

باکو( عکس آن لائن) آرمینیا اور آذربائیجان میں متنازع علاقے نگورنو کاراباخ پر جاری جنگ میں پاکستان نے آذربائیجان کی حمایت کرکے آذری قوم کا دل جیت لیا، آذربائیجان میں پاکستانی پرچم کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے پاکستان اور ترکی نے آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر آذربائیجان کی پہلے دن سے حمایت کر رکھی ہے، پاکستان کی حمایت کے بعد آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی تصدیق پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علیزادہ نے کی ۔دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹس پر آزربائیجان کی سڑکوں کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ایک گاڑی پر پاکستان پرچم لہرایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں