قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آخری چنائی کے بعد روٹا ویٹرکی مددسے چھڑیوں کو کھیت میں دبا دیں جبکہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں بھی چھوڑ دی جائیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھا لیں اور ان میں موجود گلابی سنڈی سمیت دیگر سنڈیاں بھی تلف ہوجائیں۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ اگر کسی جگہ پر تاحال کپاس کی چنائی مکمل نہیں ہوسکی تو کاشتکار شدید دھند کے باعث نمی کے اوقات میں چنائی سے گریزکریں تاہم موسم کھلنے کے بعد کپاس کی چنائی صبح دس ‘گیارہ بجے شروع کرکے سہ پہر چار بجے تک بندکردیں اور صرف اچھی طرح کھلے ہوئے ٹینڈوں سے ہی چنائی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ آخری چنائی والی کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بھی بیج بنانے کے قابل نہیں ہوتا