خرم شیر زمان

آج ملک سلامت ہے تو وہ صرف افواجِ پاکستان کی وجہ سے ہے، خرم شیر زمان

کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آج اگر ملک سلامت ہے تو وہ صرف افواجِ پاکستان کی وجہ سے ہے ورنہ یہاں تو ٹکڑے کرنے کے لئے آستین کے سانپ بیٹھے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ فوج ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس کی فکر اور عزت کرنا ہم سب پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ ان کی زندگی سے بھی زیادہ فوج ضروری ہے اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر آج پاکستان ہے تو ہماری افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ تم تو وہ تھے جس نے کہا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور آج ہمیں سکھا رہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اپنی ڈرامے بازیاں بند کرو، اس پروگرام میں عمران خان ایک حقیقت کی بنیاد پر بات کر رہے ہیں کہ خدانخواستہ اگر معیشت تباہ ہو جاتی ہے تو ملک کے بڑے ادارے بھی تباہ ہوجائیں گے اور انہوں نے یوکرین کی مثال بھی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں