محکمہ بہبود آ با دی

آبادی میں اضافہ پر قابو پانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، محکمہ بہبود آ با دی

لاہور(عکس آن لائن ) محکمہ بہبود آ با دی پنجاب کی تمام تر کوششیں لوگوں کوآبادی میں کمی کی طرف مائل کرنا نہیں بلکہ اس میں توا زن قا ئم کرنا ہے بچوں کے درمیان عدل کرنا اور ان کی تمام ضروریات پوری کرنا ہمارا معا شرتی اور مذہبی فر یضہ ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر محکمہ بہبود آبادی کے ترجما ن نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ پورے ملک کا مسئلہ ہے جس پر فوری قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، زچہ و بچہ کی صحت اور بچوں کی بہترین پرورش کے پیشِ نظر پیدائش میں مناسب وقفہ رکھنے کیلئے لوگوں کو آگاہی اور مشاورت کی ضرورت ہے، جس کیلئے محکمہ صحت اور بہبودِ آبادی کا فیلڈ سٹاف باہمی روابط اور اشتراکیت سے فرائض منصبی سرانجام دے گا، دونوں محکمے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مل جل کر کام کریں گے تاکہ وسائل کی طلب اور دستیابی میں عدم توازن پیدا کرنے والے اس انتہائی حساس نوعیت کے قومی مسئلہ پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت، انسا نی بقااور صحت مند معا شرے کے قیام کے لیے علماء اور زندگی کے تما م شعبوں سے وا بستہ افراد کا تعا ون ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں