لاہور(عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خصوصی فارن کرنسی اکائونٹس میں آئی ٹی کی برآمدی آمدنی رکھنے کی حد پینتیس سے بڑھاکر پچاس فیصد کردی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی برآمدکنندگان اورفری لانسرز کیلئے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ فارن کرنسی اکاونٹس میں آئی ٹی کی برآمدی آمدنی رکھنے کی حد50 فیصدکردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس آئی ٹی برآمدکنندگان کوآن لائن ادائیگیوں کے لئے ڈیبٹ کارڈزجاری کریں گے ،فری لانسرزاب کم ازکم دستاویزی شرائط کے ساتھ ڈیجیٹل یانارمل اکائونٹس کھول سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فری لانسرزکے لئے ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈفارن کرنسی اکائونٹس کھول دئیے جائیں گے۔ فری لانسرزان اکائونٹس میں ہر ماہ 50فیصد تک برآمدی آمدنی یا5ہزارڈالر رکھنے کے مجاز ہیں ،فری لانسرزاسٹیٹ بینک یابینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکائونٹس سے ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔