اسد عمر

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کرسکتی ہے، اسد عمر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کرسکتی ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سال میں زیادہ دلچسپ چیزوں میں سے ایک آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ تھا، یہ صنعت پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو تکنیکی مہارتوں میں تربیت دینے کیلئے سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ نئے بجٹ میں اقدامات ان نمو کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں