دبئی( عکس آن لائن)آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 8 جون سے لندن میں شروع ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 8جون سے لندن کے اوول گرانڈ میں ہونے کا امکان ہے، اگرچہ ابھی تک حکام نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میچ 8سے 12جون تک شیڈول ہو گا، بارش کی صورت میں ضائع ہونے والے وقت کی تلافی کیلئے ایک اضافی دن بھی مختص کیا جائے گا۔اگر بھارت فائنل کیلئے کوالیفائی کرے تو اس کے پلیئرز کیلئے یہ شیڈول موزوں ہو گا، انہیں مئی کے آخر میں آئی پی ایل ختم ہونے پر تازہ دم ہونے کا کافی وقت مل جائے گا۔