وینیو تبدیلی

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل لارڈز میں نہیں ہوگا، وینیو تبدیلی کااعلان جلد ہوگا

دبئی (عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل 18 سے 22 جون تک لارڈز لندن میں شیڈول ہے، وینیو کی تبدیلی کا اعلان جلد ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کوویڈ 19 کی وجہ سے فائنل لندن سے سائوتھمپٹن منتقل کرے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرائونڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت کے سبب فائنل سائوتھمپٹن میں ہوگا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں