شعیب اختر

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ بھارت جیتے گا، شعیب اختر کا دعویٰ

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ بھارت جیتے گا۔گزشتہ روز شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دْنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اْن سے مختلف سوالات کیے۔سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ اس بار آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کون جیتے گا؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے بھارت کی پہچان ‘تاج محل’ کی تصویر شیئر کی۔

شعیب اختر نے تاج محل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بار آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ جیتنے کے زیادہ امکانات بھارت کے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔فائنل 18 سے 22 جون ساؤتھمپٹن میں ہوگا ،23 جون ریزور ڈے ہوگا۔ڈرا اور ٹائی کی صورت میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں